ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں پیش آیا ٹرک اور بائک کے درمیان تصادم۔25سالہ نوجوان ہلاک

منگلورو میں پیش آیا ٹرک اور بائک کے درمیان تصادم۔25سالہ نوجوان ہلاک

Tue, 08 Oct 2019 18:06:51    S.O. News Service

منگلورو8/اکتوبر (ایس او نیوز) اڈیار کٹّے کے پاس پیش آئے بائک اور ٹرک کے تصادم میں ایک 25سالہ نوجوان کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔ مہلوک کی شناخت اڈیار کے رہنے والے حاتم کے طور پر کی گئی ہے۔

 موصولہ رپورٹ کے مطابق حاتم فرنگی پیٹ سے اپنی نئی ترکاری کی دکان کے لئے رنگ خریدنے کے بعد کنّور کی طرف جارہاتھا۔ پتہ چلا ہے کہ حاتم کی ترکاری کی دکان کا افتتاح جلد ہی ہونے والا تھا۔حادثے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیااور منگلورو ساوتھ ٹریفک پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا۔


Share: